عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہو گیا

Aug 04, 2023 | 19:31:PM

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے کا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کمی سے  1932 ڈالر فی اونس تک گر گیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی،10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 901 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 7 ہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس چلائے جانے کا انکشاف

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوئی تھی۔

مزیدخبریں