سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Aug 04, 2023 | 20:00:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی اور سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسی طرح دیر، کرم، کوہستان، کوہاٹ، نوشہرہ اور گر د و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور اور کوہستان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تازہ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، اٹک، میانوالی، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا لیکن بارکھان، ژوب، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا لیکن سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔

ادھر  کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ،کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ،جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مزیدخبریں