مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک میں مہنگائی کی شرح مین دن بدن اضافہ جاری ہے، ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں1.30 فیصد اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں اور7 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں20 روپے3پیسےکا اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 255 روپے37 پیسے بڑھیں، پسی ہوئی 200 گرام مرچ 25 روپے 25 پیسے مہنگی ہوئی۔
ایک ہفتے میں لہسن فی کلو 20 روپے 97 پیسے مہنگا ہوا، پیاز 3 روپے 9 پیسے فی کلو جبکہ انڈے فی درجن 10 روپے 55 پیسے مہنگے ہوئے، باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 4 روپے47 پیسے کا اضافہ ہوا ، گڑ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوا، دال ماش 5 روپے 87 پیسے اور آلو 54 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، مٹن ایک روپے 86 پیسےاور بیف 2 روپے 74 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، جبکہ کیلے,دودھ,دہی اور چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:عراق: سوتیلی ماں کے ہاتھوں ایک اور معصوم بچہ قتل
رپورٹ کے مطابق برائلر زندہ مرغی 5 روپے 82 پیسے فی کلو سستی ہوئی، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو ڈبہ 5روپے 18 پیسے سستا ہوا، آٹے کا 20کلو کا تھیلا 5 روپے 79 پیسے سستا ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے21 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔