(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیاسی پوسٹرز و بینرز پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے سیاسی پوسٹرز و بینرز پر اپنی تصویر لگانے والو ں کیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے ،حکومتی اداروں کو بھی پوسٹرز و بینرز پر تصویر لگانے سے روک دیا گیا۔
محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے۔