ضلع خیبر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات

Aug 04, 2024 | 09:59:AM

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس نے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی بار 4 تھانوں میں خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز کو تعنیات کردیا ہے۔

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا مقصد قبائلی خواتین کے لیے انصاف تک رسائی ممکن بنانا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا مقصد لاکھوں خواتین کی حوصلہ افزائی اور انصاف تک رسائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے، خواتین پولیس کو بہترین ماحول دینا اولین ترجیح ہے، تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔

ڈی پی او نے کہاکہ تمام ایڈیشنل ایس ایچ اوز مقامی ہونے کے ناطے قوم کی بیٹیوں، بہنوں اور ماؤں کے بہتر طریقے سے مسائل حل کریں گی۔

مزیدخبریں