بلوچستان، شرپسند عناصر کا زائرین کی بس پر پتھراؤ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی کے بعد نام نہاد کمیٹی کے لوگوں نے ایران سے آنے والے زائرین پر پتھراؤ کر دیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے راستے کلیئر کرتے ہوئے زائرین کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچا دیا۔ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے زائرین کو قیام و طَعام اور طبّی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پاک فوج کی جانب سے مزید 11 بسوں کو بھی بحفاظت روانہ کر دیا گیا۔
زائرین اور علما نے پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔