نوجوان ہمارے روشن مستقبل اور خوش حالی کے ضامن ہیں:رانا مشہود

Aug 04, 2024 | 12:42:PM
نوجوان ہمارے روشن مستقبل اور خوش حالی کے ضامن ہیں:رانا مشہود
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما  رانا مشہود نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل  پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم اور محنت پر "کامن ویلتھ ایئر یوتھ چیمپئن”کا ایوارڈ  ہمیں دیا۔  

 "کامن ویلتھ ایئر یوتھ چیمپئن  کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلے دن سے نعرہ ہے کہ پلیٹ فارم حکومت نے دینا ہے اور آسمان کو آپ نوجوانوں نے چھونا ہے۔پاکستان کی خوشحالی کا سفر  چاہے وہ کھیل کا میدان ہو،تعلیم،فنی تعلیم،آرٹس اینڈ کلچر کا میدان ہو ہم نے دوبارہ اس سفر کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان کی ترقی آپ سب کی ترقی ہے انشا اللہ پوری دنیا پاکستان کا رخ کریگی جو  سپورٹ چاہئے ہم انکو دیں گے۔
 تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ  وزیراعظم شہباز شریف کے نام کرتا ہوں جنہوں نے قائد اعظم کے قول پر عمل کرتے ہوئے  پنجاب،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں نوجوانوں کا مستقبل روشن بنانے کے لئے ہمیشہ تاریخی اقدامات کیے۔  بیشک نوجوان ہمارے روشن مستقبل اور خوش حالی کے ضامن ہیں اور یہ مستقبل اب وزیر اعظم شہباز شریف کے ہاتھوں محفوظ ہے۔