سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کا 11 اگست کو عوامی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ

Aug 04, 2024 | 17:46:PM
سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کا 11 اگست کو عوامی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ
کیپشن: پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف نے 11 اگست کو عوامی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران عوامی اسمبلی اجلاس منعقد ہوگا،سپیکر عوامی اسمبلی اعجاز شفیع اجلاس کی صدارت کریں گے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، ذرائع کا مزید کہناتھا کہ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی شرکت کریں گے، عوامی اسمبلی اجلاس بارے لائحہ عمل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں:وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا اہم بیان آ گیا