کراچی: جماعت اسلامی کے کارکنان نے گورنر ہاؤس پر لگی امید کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے دوران دلچسپ کہانی سامنے آ گئی، کارکنان نے گورنر ہاؤس پر لگی امید کی گھنٹی بجا دی۔
جماعت اسلامی کے کارکنان نے گھنٹی بجا کر گورنر سندھ سے مطالبات مانے کی درخواست کردی، کارکنان کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات عوام کے ریلیف کے لیے ہیں، گورنر صاحب نے چائے تو بھجوائیں مگر خود بھی دھرنے میں آئے، مطالبات کی منظوری تک ہم گورنر ہاؤس پر موجود ہیں۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن آج کراچی میں مہنگائی اور بجلی بلوں کیخلاف جاری دھرنے میں شرکت کریں گے، اسلام آباد میں جاری دھرنے سے وہ بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی کے ویڈیو لنک خطاب سننے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشتوں کے معاملے پر عطاتارڑ کھل کر بول پڑے
واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مطالبات پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔