جان کی قربانی دینے والے پولیس اور فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں: علی امین گنڈا پور

ٹریفک چالان کا 20 فیصد پولیس شہداء کے بچوں پر خرچ ہو گا: وزیراعلیٰ کے پی کے

Aug 04, 2024 | 18:52:PM

(عامر شہزاد) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ جان کی قربانی دینے والے پولیس اور فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پولیس فورس کو ہر قسم کا اسلحہ اور جدید آلات فراہم کریں گے، ٹریفک چالان کا 20 فیصد پولیس شہداء کے بچوں پر خرچ ہو گا۔

صوبہ خیبرپختوںخوا کے دارالحکومت پشاور میں شہدا  پولیس  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس فورس کو ہر قسم کا اسلحہ اور جدید آلات فراہم کریں گے، جان کی قربانی دینے والے پولیس اور فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، امن ہماری پہلی ترجیح ہے، پولیس کو بہترین اسلحہ اور سامان دیا ہے مزید بھی دیں گے، ضم اضلاع اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں، سب کو یکساں سہولیات دیں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ دہشگرد ہماری فورسز پر حملے کررہے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ یہ جہاد ہے، یہ جہاد نے جہالت ہے، دہشگردی کا خاتمہ کریں گے، ہماری ترجیح امن وامان کا قیام ہے، عوام دہشگردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں، ٹریفک چالان کا 20 فیصد پولیس شہداء کے بچوں پر خرچ ہوگا، بعض اوقات ہم پولیس اور فوج سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر الجتے ہیں، اگر کوئی چیک پوسٹ پر شناخت پوچھ رہا ہے تو آپ کی اور ہماری سیکیورٹی کی وجہ سے پوچھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا جشن آزادی کے دن کے حوالے بڑافیصلہ

علی امین گنڈا پوری نے کہا کہ ہمارا ہر دن شہدا اور غازیوں کے لیے ہے، شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم محفوظ ہیں، کبھی کبھار ہمار رویہ پولیس کے ساتھ سخت ہوتا ہے، امن قائم ہونے تک صوبہ خوشحال نہیں ہو سکتا، فخر ہے اس صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں جو دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر رہا ہے، ہم نے شہدا کو بڑے سے بڑا مقام دینا ہے۔

آئی جی پولیس کا خطاب

آئی جی پولیس اختر حیات خان نے تقریب سے خطاب   کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دفاع وطن کیلئے  کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں عام شہریوں سے لے کر افسران تک محب وطنوں نے قربانیاں دیں، مشکل حالات میں بھی خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ یا چوکی خالی نہیں چھوڑی.

چیف سیکرٹری کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ندیم افضل نے کہا کہ اسلحہ اور نفری کی کمی کے باجود پولیس نے بہادری سے مقابلہ کیا، پولیس نے مشکلات کے باوجود دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اسلحے کی کمی پورا کریں گے اور پولیس کو دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے، پولیس دہشت گردوں کے آگے دیوار کے مانند کھڑی ہے، مسائل کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

مزیدخبریں