بنگلادیش: طلبہ کی سول نافرمانی تحریک کاپہلے روز 50 افراد جاں بحق

Aug 04, 2024 | 19:07:PM

(ویب ڈیسک) بنگلادیش میں طلبہ کی سول نافرمانی تحریک کے پہلے روز ہونے والے مظاہروں میں 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بنگلادیش میں طلبہ اپنے مطالبات کی عدم منظوری پر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، اس بار طلبہ نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک گیر سول نافرمانی تحریک کا آغاز کردیا، ہزاروں کی تعداد میں طلبا سڑکوں پر موجود ہیں اور حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

برطانوی بین الاقوامی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق آج ہونے والے مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں اور تصادم کے دوران اب تک کم از کم 50 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، دوسری جانب  بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حکومت نے شام 6 بجے کے بعد غیرمعینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے، مزید براں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کا ڈرائیور پر کالی مرچ سپرے سے حملہ,ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیئے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جن میں 200 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، بعد ازاں سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا، تاہم طلبہ اپنے ساتھیوں کو انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے  اور سول نافرمانی کی کال دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں