کوئٹہ؛ پیٹرول 350روپے فی لٹر میں فروخت ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس کی بندش سے عوام پریشان حال ہیں اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں اکثر پیٹرول پمپ بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ27 جولائی سے جاری احتجاج کے باعث کوئٹہ کو پیٹرول کی سپلائی بند ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول سپلائی بند ہونے سے شہر سے پیٹرول نا پید ہو گیا ہے اور سٹاک میں موجود ایرانی پیٹرول بلیک میں 300 سے 350 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 3ماہ میں سب سے زیادہ کونسا سمارٹ فون فروخت ہوا؟ جان کر آپ کے تمام اندازے غلط ہو جائینگے