سول نافرمانی اور پر تشدد مظاہروں کے درمیان بنگلہ دیش کے آرمی چیف کا اہم بیان

Aug 04, 2024 | 20:10:PM
 سول نافرمانی اور پر تشدد مظاہروں کے درمیان بنگلہ دیش کے آرمی چیف کا اہم بیان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بنگلادیش میں پر تششد مظاہروں کا از سر نو شروعات پر آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے مسلح افواج کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی حالت میں عوام کی جان و مال اور اہم ریاستی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے آرمی چیف نے کہا کہ فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے اور اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، ہم ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بنگلادیشی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہماری افواج عوام کی حفاظت کی خاطر اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کے لیے مستعد اور مکمل طور پر تیار ہیں،بنگلا دیش کی فوج ہمیشہ عوام کے مفاد اور ریاست کی کسی بھی ضرورت کے موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،انہوں نے افسران کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے باخبر رہنے کے لیے رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈپارٹمنٹ اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کریں۔

 واضح رہے کہ کوٹا سسٹم کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے جس میں اب تک 50 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سڑکوں پر نکلنے والے دہشتگرد ہیں، ہم وطن  سختی سے کچل دیں: بنگلا دیشی وزیراعظم