(24نیوز) وفاقی سکولوں میں پیرکے دن (کل)سے وزیراعظم سکول میلزپروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا جس کے تحت بچوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔
سرکاری پرائمری سکولوں میں کل پرائم منسٹر سکول میلز پروگرام شروع کیا جائے گا،اس پروگرام میں پرائم منسٹرزنیشنل نیوٹریشن انیشیٹو فائر لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، اس پروگرام کے تحت 60,000 کھانے پکانے کے لیے جدید ترین سینٹرلائزڈ کچن کا استعمال کیا جائے گا۔
ذرائع بتایا ہے کہ اس بھاپ ککنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے فوڈ گریڈ کھانا پکانے کے برتنوں میں کھانا پکایا جائے گا، کھانا پکنے کے بعد اسے انسالڈڈ کنٹینرز میں ڈالا جائے گا اور پھر اسکولوں میں ترسیل کے لیے بھیج دیا جائے گا،پروگرام سے وفاق کے 217 پرائمری سکولوں کے بچے مستفید ہوں گے اور پڑھائی کے ساتھ جب کھانا بھی دستیاب ہوگا تو یقینا بچوں کی سکول میں حاضری بڑھے گی، اور طلبا کی تعلیم کیساتھ صحت میں بھی بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت ……اپنا گھرپروگرام کے تحت تین ماڈلز کی اصولی منظوری