(24نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ اگر آپ عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں تو آپکو مطالبات ماننے ہوں گے،وزیراعظم بجلی کے بل کم کریں اسی میں ان کی نجات ہے ،یہ نہ ہو کہ آپکی حکومت ہی چلی جائے۔
راولپنڈی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارایہ دھرنا ایک بڑی تحریک بن کر پورے عزم کے ساتھ جاری ہے،اب اس دھرنے میں کراچی بھی شامل ہوگیا ہے جو گورنر ہاؤس سندھ پر موجود ہے،ایک بڑی تعداد مری روڈ پر بھی موجود ہے جس نے تمام رکاوٹیں توڑ دی تھی،ان کاکہناتھا کہ لیکن ہم کسی سازش کا حصہ بننا نہیں چاہتے تھے ہم نے لیاقت آباد میں دھرنا دے دیا،میں اب پشاور اور بلوچستان میں بھی دھرنے کی کال دینے جارہا ہوں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہم سودی نظام کو ختم کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلیں ہیں،بجلی کے یہ بم جو بلوں کی شکل میں آتے ہیں ہم اسے ختم کروائیں گے ،ہم پورے پاکستان میں بجلی کے بل جمع نہیں کریں گے،آئیں ہماری بجلی کاٹ سکتے ہیں تو کاٹ کر دکھائیں،ان کاکہناتھا کہ یہ کبھی کہتے ہیں کہ مناظرہ کرلو کبھی کہتے ہیں مباحثہ کرلو،جس دن سپریم کورٹ میں کوئی عادل جج آگیا تو پھر یہ حکومت نہیں رہے گی،نہ شہباز شریف وزیراعظم رہیں گے، نہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گی،حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ اگر آپ عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں تو آپکو مطالبات ماننے ہوں گے۔
حافظ نعیم الرحمان کاکہناتھا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ، ہم تصادم اور ٹکراو کا راستہ اختیار نہیں کریں گے ،پشاوراور لاہور کیلئے بھی دھرنے کا اعلان ایک دو روز میں کروں گا ،ان کاکہناتھا کہ یہ تحریک حق کی بالا دستی کی تحریک ہے ،بجلی بل قبول نہیں ، ایسا نہ ہو کہ ہم اپیل کریں کہ بجلی کے بل ادا نہ کریں ،حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ یہ مذاکرات کرتے ہیں تو کچھ اور بات کرتے ہیں ، بعد میں کچھ اور ،یہ خاندان ہم پر فیملی انٹرپرائز کی صورت میں مسلط ہیں ،وزیراعظم بجلی کے بل کم کریں اسی میں ان کی نجات ہے ،یہ نہ ہو کہ آپکی حکومت ہی چلی جائے ،سارا بوجھ تنخواہ دار طبقہ اٹھائے ایسا نہیں چلے گا ، ان کاکہناتھا کہ ہم نے سات نکاتی ایجنڈا رکھا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ایم کیو ایم ہر حکومت میں اپنا حصہ لیتی رہی ہے ، جس کی بھی حکومت آئی ایم کیو ایم اس کا حصہ رہی ،یہ تحریک حق کی بالا دستی کی تحریک ہے ، آئی پی پیز کو بچانے کیلئے ہمیں ڈرایا جاتاہے ، ان کاکہناتھا کہ پاک ایران کیس پائپ لائن پر ایران کا کام مکمل ہوچکا ، پاکستان کا نہیں ہوا ، یہ امریکا اور آئی ایم ایف کے غلام ہیں ، یہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جارہے ہیں ، مزید بجلی اور گیس مہنگی کریں گے ، انہوں نے کہاکہ 10 دن گزار لیے 100 دن بھی گزار لیں گے ،یہاں نہیں بیٹھیں گے آگے بڑھیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گورنر ہاوس پر دھرنے پر گورنر سندھ نے حکومت شروع کردی ہے ، آپ نے چائے بھیجی آپ کا شکریہ ، ہم اس لیے نہیں آئے ہیں ، کامران ٹیسوری 1300 سی سی گاڑی پر آکر مثال قائم کریں ، ساری مافیا کے الیکٹرک کو سپورٹ کرتی ہے ۔