(ملک شاہد تبسم)ہری پورکی تحصیل خان پور کے علاقہ مسلم آباد میں والد کی برسی پر بہن بھائیوں میں جھگڑے پر 50 سالہ بیٹے نے اپنی 70 سالہ بوڑھی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ بعد میں خود بھی خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو جھگڑے پرخانپورمسلم آباد میں والد کی برسی کے موقع پر بیٹے نے طیش میں آکر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے 70سالہ بزرگ ماں کو قتل کر دیا اور خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی،فائرنگ کا واقعہ عبدالستار کا اپنے بہن بھائیوں سے لڑائی کے درمیان پیش آیا، پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ماں بیٹے کی نعشوں کو قبضے میں کر کے پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کردیا۔