(24 نیوز)وزارت خزانہ نے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو نیب کے نوٹس پروضاحتی بیان جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کوابھی تک نیب کاکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، مشیرخزانہ کسی بھی معاملے میں نیب سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں ،نیب کراچی نے مشیر خزانہ کوتحقیقات کیلئے دوسرانوٹس جاری کردیا،مشیرخزانہ پرسابقہ ادوارمیں قومی خزانے سے غیرقانونی ادائیگی کاالزام ہے۔نیب کاکہنا ہے کہ کیئر پروجیکٹ کے تحت سسٹم کبھی نہیں لگایاگیا لیکن کمپنی اگیلیٹی کو ادائیگی کی گئی،نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کویکم دسمبر کوطلب کیاتھا، مگر طلبی کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے ،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ حفیظ شیخ پر ایک کروڑ بارہ ڈالر کی بدعنوانی کا الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔
نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، وزارت خزانہ کی نیب نوٹس پر وضاحت
Dec 04, 2020 | 00:42:AM