(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 10 نکاتی ایجنڈہ پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق:وزیراعظم نے اقوام متحدہ کاخصوصی اجلاس میں بلایا جس، میں کورونا وبا بار ے صورت حال پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے 10نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وباکے خاتمے تک کم آمدن اور غریب ممالک کے قرض معطل کیے جائیں۔پسماندہ ملکوں کے قرضے معاف کیے جائیں ،اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ 500 ارب ڈالر کا خصوصی فنڈ مختص کیا جائے، کم ترقی پذیر ملکوں کے لیے رعایتی قرضوں کی سہولت دی جائے ،اور کم شرح پر قلیل مدتی قرضے فراہم کیے جائیں۔جب کہ ترقی میں معاونت سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔
ذرائع کے مطابق ، عمران خان نے مزید کہا کہ انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سالانہ 15 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے۔وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ملکوں میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے سالانہ 100 ارب ڈالر کا ہدف یقینی بنانے اورترقی پذیر ملکوں سے رقم کا غیر قانونی انخلا روکنے کےلیے فوری اقدامات کرنےکی تجویز بھی دی۔وزیراعظم نےکہاکہ بدعنوان سیاست دانوں اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹ ہوئی دولت واپس کی جائے۔