پیر غائب میں تزئین نو سے خوبصورتی میں اضافہ

Dec 04, 2020 | 10:08:AM
پیر غائب میں تزئین نو سے خوبصورتی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کی وادی بولان کے پرفضا سیاحتی مقام  پیرغائب میں تزئین نو سے اس مقام کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔


 تفصیلات کے مطابق :بلوچستان اپنے محل وقوع اور خوبصورت قدرتی مناظرکےاعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل صوبہ ہے، جو اسے سیاحتی حوالےسے بھی بہت ممتاز کرتے ہیں۔یہاں آ کر سیاح بہت خوش ہوتے ہیں ۔ صوبے کے طول و ارض میں کئی دلفریب سیاحتی مقامات ہیں، انہی میں سے ایک بولان کے علاقے میں واقع پیرغائب بھی ہے ۔کوئٹہ سے سبی جاتے ہوئے تقریباً 90 کلومیٹر کی دوری پر توبہ کاکڑ کے پہاڑی رینج میں واقع وادی بولان میں پرفضا سیاحتی مقام پیرغائب سیاحت کےشوقین افراد کے لیے  بڑی پرسکون اور فرحت بخش جگہ ہے۔یہ مقام پہاڑوں میں گھرے کھجور اور مختلف درختوں اور جڑی بوٹیوں سے اٹی زمین اور قدرتی چھوٹی بڑی آبشاروں سے مزین ہے ۔

واضح رہے ،کہ یہاں پر چشمے بھی خوب زیادہ  ہیں، جن کا پانی گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رہتاہے۔اس ماحول میں پہنچ کر انسان قدرت کی رعنائیوں میں کھو کر رہ جاتاہے۔دلکشی میں اپنی مثال آپ،چھوٹی بڑی آبشاریں اورکھجور کے باغوں سے سجا علاقہ سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے ۔فرنٹئیر کور (ایف سی) نے حکومت بلوچستان اور سدرن کمانڈ کے تعاون سے اس مقام کی تزئین نو کا بیڑہ اٹھایا اور لوگوں کی سہولت کے لیے پختہ راستے ،نئی مسجد،پارک اور فوڈ پوائنٹ سمیت مختلف سہولیات مہیا کردی ہیں۔