"پی ڈی ایم نےملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا"

Dec 04, 2020 | 10:53:AM

(24نیوز)حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) نے آج سے ملک بھر میں حکومت کےخلاف مظاہروں کا اعلان  کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخارحسین نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک اب ایک شہر نہیں ملک بھر میں شروع ہوگی اور یہ تحریک  ثابت کرے گی کہ عوام تبدیلی سرکار سے تنگ آچکے ہیں

حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ترجمان میاں افتخارحسین کا کہنا ہے کہ پہلے پشاور میں ایف آئی آر درج کی گئی اور پھر ملتان میں کارکنوں کوگرفتارکیا گیا، پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔

 انہوں نےکہا کہ جیل سیاستدان کا دوسراگھر ہے لہٰذا اپوزیشن کو ایسی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ہوا  تھاجس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

مزیدخبریں