"کورونا خطرناک"اپوزیشن رویہ پر نظرثانی کرے،گورنر پنجاب 

Dec 04, 2020 | 11:12:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کا جلسے جلوسوں پر اصرار خود غرضی ہے۔ کورونا وبا کے پیش نظر اپوزیشن کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عوام کی صحت سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریض کے ساتھ کوئی بھی فرد نہ رکے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئےعوام کا کردار بھی بہت اہم ہے، ہمیں ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنا ہو گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے لوگ کورونا سے مررہے ہیں اور اپوزیشن کو جلسے جلوسوں کی پڑی ہے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ انویسٹمنٹ بورڈ کی کوششوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے، جلسے جلوسوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوا کرتیں۔ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنا بند کرے۔