اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے,بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اجتماع کرنا سیاسی حماقت ہے۔ اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کوئی ذی شعور موجودہ حالات میں اجتماع کا سوچ سکتا ہے، نہ بات کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے یہ عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے کورونا وائرس کی پہلی لہر میں سخت لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اب دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے اور اپوزیشن جلسے کر رہی ہے۔اپوزیشن کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے۔