"حکومت کا سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول  قائم کرنے کا فیصلہ"

Dec 04, 2020 | 11:39:AM

(24نیوز)وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اٹلانٹا کی طرز پر اپنا سی ڈی سی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی مشیر صحت نے کہا کہ سنٹر فارڈیزیز کنٹرول پاکستان صدارتی آرڈیننس یا بل کےذریعےقائم ہوگا، ڈرافٹ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی پاکستان کے بعد ہمیں این سی اوسی،این ای اوسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

 ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ سی ڈی سی پاکستان قائم کرنے کیلئے امریکی، چینی اور برطانوی حکومتیں مدد کر رہی ہیں جبکہ امریکا اور یورپ میں موجود پاکستانی ڈاکٹر زبھی اس سلسلے میں پرعزم اور پرجوش ہیں۔
 

مزیدخبریں