استعمال شدہ فرنیچر  فروخت کرنیوالی کمپنی کو 10 لاکھ ریال جرمانہ

Dec 04, 2020 | 12:40:PM

(24 نیوز) سعودی وزارت تجارت نے  کسٹمر کو  نئے کی جگہ پرانا فرنیچر فروخت کرنے پر کمپنی پر 10 لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا اور تین سال قید کی سزا بھی سنا دی۔

 

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  متاثرہ شہری نےہوم باکس نامی کمپنی سے گھریلو استعمال کےلئے نیا فرنیچر خریدا لیکن کمپنی نے اسے دھوکے سے استعمال شدہ فرنیچر تھما دیا۔شہری نے گھر پہنچ کر فرنیچر دیکھا تو حیران رہ گیا کہ شوروم سے نئے خریدے ہوئے فرنیچر کی جگہ کمپنی نے پرانا فرنیچر دے دیا،  متاثرہ شخص کمپنی سے رابطہ کیا لیکن کمپنی کے ذمہ داروں نے شہری کی کوئی بات نہ سنی،   جس پرمتاثرہ شخص نے وزارت تجارت میں شکایت درج کرادی۔

 شکایت موصول ہونے پر سعودی وزارت تجارت نےکمپنی کے خلاف عدالت میں دھوکہ دہی کا مقدمہ چلایا اور شہری کی شکایت درست  ہونے پر عدالت نے کمپنی پر 10  لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا اور دھوکہ دہی اور جعلسازی کے جرم میں تین سال قید کی سزا بھی سنائی ۔

مزیدخبریں