حمیزہ مختارکیس، بابراعظم نے وکالت نامہ جمع کروادیا

Dec 04, 2020 | 12:58:PM

 (24نیوز)قومی کرکٹر بابر اعظم عدالتی جنگ لڑنے کیلئے میدان میں اتر گئے، سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی حمیزہ مختار خاتون کے اندراج مقدمے کی درخواست پر وکیل کا وکالت نامہ جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی جانب سے مبشر سجاد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ جبکہ عدالت میں پولیس نے نامکمل رپورٹ جمع کروادی جس کے مطابق خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے آمنا سامنا کروانا درکار ہے لہٰذا عدالت مکمل رپورٹ کے لئے مہلت فراہم کرے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حمیزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی، تشدد، شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔

مزیدخبریں