سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج، جعلسازی کا الزام

Dec 04, 2020 | 14:28:PM
سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج، جعلسازی کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ اینٹی کرپشن نے (ن)  لیگ  کے  ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے خلاف جعلسازی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ  ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی جانب سے ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ 

  اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈی سی لاہور کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں سیف الملوک کھوکھر پر الزام ہے کہ انہوں نے  پٹواری افتخار احمد اور سب رجسٹرار راجہ ندیم کی ملی بھگت سے 22 کنال 11 مرلہ کی جعلی سرنڈر ڈیڈ درج کرائی جس سے قومی خرانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ سرنڈر ڈیڈ مشترکہ وراثت کی منتقلی یا فروخت کے وقت تیار کی جاتی ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں سے سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔