مصری ماڈل سلمیٰ الشیمی بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر گرفتار

Dec 04, 2020 | 14:59:PM
مصری ماڈل سلمیٰ الشیمی بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مصر کی ماڈل سلمیٰ الشیمی  بولڈ فوٹو شوٹ کروانے کے الزام میں گرفتار ، غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کرنے پر فوٹوگرافر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی مشہور ماڈل اور ڈانسر  سلمیٰ الشیمی قاہرہ سے باہر آثار قدیمہ کے ایک حصہ اہرام زوسر میں فرعون جیسا لباس پہن کر بولڈ فوٹو شوٹ کروا رہی تھیں جس کے نتیجے میں فوٹو گرافر اور ماڈل دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے بعد میں 1000 مصری پاؤنڈ کے عوض ماڈل کو ضمانت پر رہا  کرنے کا حکم جاری کیا۔

مصر کے سیاحتی عہدیداروں کی جانب سے ماڈل کے فوٹو شوٹ کو ملکی تاریخ کا سب سے ناگوار عمل قرار دیا گیا ہے تاہم ماڈل اور ان کے فوٹوگرافر کا کہنا ہے معاوضہ کی صورت میں ملکی آثار قدیمہ پر پیشگی اجازت کے بغیر بھی فوٹو شوٹ کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ مصری ماڈل سلمیٰ الشیمی کے آفیشل انسٹاگرام پر چند دن قبل کچھ تصاویر شیئر کی گئی تھیں، تصاویر میں ماڈل و رقاصہ کو فن تعمیر کے قدیم شاہکار زوسر کے اہرام کے نزدیک کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ ماڈل بیلٹ، ہار اور ہیڈ بینڈ والا مختصر سفید لباس  پہنے دیکھی جا سکتی ہے۔