10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ غریب ممالک کیلئے پانچ سو ارب ڈالرکے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لئےوزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لئے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،غریب ممالک کیلئے 500ارب کے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لئے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 4, 2020
انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کے لئے باعث تقلید ہے۔
دنیا میں کورونا سے نبردآزما ہونے کیلئے 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،غریب ممالک کیلئے 500ارب کے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی، کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لئے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔
عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لئے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔کورونا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کے لئے باعث تقلید ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 4, 2020
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔