دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی,وزیراعظم کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے، درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو سزائیں ملیں گی۔
ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ایف سی حکام کو حکم دے دیا گیا ہے، ایف سی کے مسلح جوان فاریسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے۔فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو گا۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے ذریعے ایمنسٹی کلچر کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گا۔