نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم پر اثر انداز ہونے لگے

Dec 04, 2020 | 16:13:PM

(24نیوز)نادرا قوانین یتیم طالبہ کی تعلیم میں رکاوٹ بن گئے ، کراچی نادرا نے ب فارم جاری نہیں کیا اور میٹرک بورڈ نے ایڈمٹ کارڈ روک دیا۔

 تفصیلات کے مطابق بے سہارا طالبہ انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی۔دائر درخواست میں ماہم رحمان نے موقف اختیار کیا کہ والدین دنیا میں نہیں رہے میں تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہوں  لیکن نادرا  ب فارم جاری نہیں کررہا ، اس وجہ سے  میٹرک بورڈ نے داخلہ کارڈ روکا ہوا ہے۔

  درخواست گزار طلبہ کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بچی کا کوئی وارث نہیں،  رشتہ داروں کے گھر رہتی ہے۔ 3 ماہ کی تھی تو  اس کےوالد اور 3 برس کی ہوئی تو والدہ کا انتقال ہوگیا۔عثمان فاروق نے کہا کہ بے سہارا بچی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے، ماہم رحمان کو ب فارم اور ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں