احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا سے انتقال کرگئے

Dec 04, 2020 | 18:18:PM

(24 نیوز)احتساب عدالت کے سابق جج اور نواز شریف کےخلاف دو کرپشن کیسز کا فیصلہ سنانے والے جج ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ارشد ملک  دو ہفتوں سے کورونا وائرس کا شکار تھے اوراسلام آباد کے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے،ڈاکٹرز نے صبح 10 بجے ارشد ملک کی موت کی تصدیق کی،ارشد ملک نے سوگواران میں بیوی اور چار بچے چھوڑے ہیں۔
واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں7سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کو بری کر دیاتھا،6 جولائی 2019 کو مریم نواز ایک مبینہ آڈیو ویڈیو ٹیپ سامنے لائیں،جس میں ارشد ملک نے  دباؤ میں آکر سزا سنانے کا اعتراف کیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مس کنڈکٹ ثابت ہونے پر ارشد ملک کو برطرف کیا تھا۔

مزیدخبریں