(24 نیوز) امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اقتدار سنبھالتے ہی امریکیوں کو 100دن کے لئے ماسک پہننے کا حکم دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن نے کوروناکواپناپہلاہدف بنالیا، امریکی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہاکہ حلف اٹھانے کے ساتھ ہی پہلاکام وہ لوگوں کوصرف 100 دن کیلئے ماسک پہننے کی ہدایت کریں گے ۔
انکاکہناتھا کہ اگر ہر امریکی ماسک پہننے کی پابندی کرے تو کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔جوبائیڈن نے کوروناویکسین کومحفوظ قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ خود بھی ویکسین لگوائیں گے تاکہ امریکی عوام کااعتمادحاصل کیا جائے۔دوسری جانب جوبائیڈن نے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاﺅچی کو طبی امور سے متعلق مشیر بننے کی پیشکش کردی۔جوبائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹر انتھونی فاﺅچی نئی کورونا وائرس سے متعلق ٹیم کاحصہ بنیں اور ماضی کی طرح اپنا کام جاری رکھیں۔
خیال رہے کہ امریکامیں کورونا سے اب تک 2 لاکھ 82 ہزار سےزائد افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں، وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے۔