”گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح کیا رہی “اعدادوشمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ واراعدادوشمارجاری کردیئے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اعشاریہ23 فیصدکمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران17اشیامہنگی ہوئی،ایک ہفتے کے دوران 13اشیاسستی ہوئی،ایک ہفتے کے دوران 21اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا،رپورٹ کے مطابق ٹماٹر،پیاز،آلو،لہسن،چینی سستے ہوئے،ایک ہفتے میں چینی کی فی کلوقیمت میں7 روپے13پیسے کمی ہوئی جبکہ ٹماٹر 14 روپے39پیسے فی کلوسستے ہوئے ،پیاز5روپے51پیسے اورآلو6روپے25پیسے فی کلوسستاہوا،ایک ہفتے کے دوران آٹا18پیسے فی کلو سستاہوا،لہسن کی فی کلوقیمت میں2روپے89پیسے کمی آئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا،دال مسور،گوشت کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی آئی،سردیوں کے استعمال کی اکثراشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،انڈے،چکن،ایل پی جی،آگ جلانےوالی لکڑی مہنگی ہوگئی،چکن22روپے 78پیسے فی کلو،انڈے5روپے71پیسے فی درجن مہنگے ہوئے،ملک میں انڈے کی اوسط فی درجن قیمت182روپے56پیسے ہوگئی،جبکہ گھی کی فی کلوقیمت2اعشاریہ64روپے، دہی 1 اعشاریہ صفر7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ،دال مونگ،تازہ دودھ ،پاوڈر دودھ اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر4روپے16پیسے مہنگا ہوا،آگ کیلئے استعمال لکڑی کی قیمت میں7روپے67پیسے فی من اضافہ ہوا ۔