(24 نیوز) بھارت سے پاکستان واپس لوٹنے والے کولہی برادری کے خاندان کا مٹیاری پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ہار پہنانے کے ساتھ تحائف بھی پیش کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کو لہی برادری کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہماراجینا محال ہوگیا تھا۔ وہاں کی تکالیف، رویے اورمعاشی حالات کودیکھ کرہم نے واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان ہماری جان ہے۔اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زہرانی نے مادھو ان کی اہلیہ امری دیوی اور بیٹی رام دیوی کو گلدستے، اجرک کے تحائف اور ایک مہینے کا راشن فراہم کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہاپسندی عروج پر ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی حالات ابترہیں۔مودی کی انتہاپسندانہ حکومت نے مظلوم کشمیریوں پرظلم کی انتہا کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جو عزت، مان اور محبت اپنے وطن پاکستان میں ملتی ہے وہ کہیں اور نہیں ملے گی اس موقعے پر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری نے کہا کہ خاندان کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی ۔