(24 نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے سندھ کی زمین پرقبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔سٹیل ملزسندھ کی امانت ہے وفاق کے پاس۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل ملزکی زمین مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوگی تو سندھ کوواپس مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسد عمرنے وعدہ کیا تھا کہ اسٹیل ملزکو نہیں بیچیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت گیس بحران ہے۔سندھ کے مزدوروں کا استحصال ہو رہا ہے۔حکومتی پالیسیوں کے باعث کاروبار تباہ اوربیروگاری بڑھ چکی ہے۔سٹیل ملز ملازمین کیساتھ بھی زیادتی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز ملازمین کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے لاکھوں ملازمین کو نوکریوں سے نکال کربے روزگار کردیاہے۔