سستی ایل این جی کیوں نہیں منگوائی گئی، کائرہ کا تاخیر پر تحقیقات کامطالبہ 

Dec 04, 2020 | 19:54:PM
 سستی ایل این جی کیوں نہیں منگوائی گئی، کائرہ کا تاخیر پر تحقیقات کامطالبہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے ایل این جی کی درآمدمیں تاخیرکی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ آخر سستی ایل این جی کیوں نہیں منگوائی۔
پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے وزیراعظم پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ہم تو بس یہ چاہتے ہیں جینا سستاکردیں ،ہاتھ باندھ کر خان صاحب کو کہتے ہیں کہ اب آپ نوٹس مت لیں آپ جب بھی نوٹس لیتے ہیں تو چیز مہنگی یا غائب ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ باقی کچھ نہیں بندکرتے، بس کہتے ہیں سیاست بند کرو،آپ اس ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے ہیں ،ہم بڑی بیماری کا مقابلہ کرنے کےلئے چھوٹی بیماری کے باوجود نکلے ہوئے ہیں،پی پی رہنما نے کہاکہ اب جتنی مرضی گالی دیں، حساب تو دینا پڑے گا،ایل این جی کی تحقیقات کی جائیں، عدالت اور نیب نوٹس لے ۔
قمر زمان کائرہ کاکہناتھا کہ ڈھائی سال بعد کہتے ہیں کہ مافیا نہیں چلنے دیتا، انہوں نے کہا آٹا، تیل اور چینی کمیشن کی رپورٹ کا کیا بنا،کس کو سزا ملی،ہم اگرمطالبہ کریں تو آگے سے الٹا جواب ملتا ہے،ہم تو بس یہ چاہتے ہیں کہ جینا سستا کیا جائے۔