ہمیں مولانا کی بات مان کر حلف نہیں لینا چاہئے تھا، ایاز صادق

Dec 04, 2020 | 20:34:PM
ہمیں مولانا کی بات مان کر حلف نہیں لینا چاہئے تھا، ایاز صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہمیں مولانا فضل الرحمان کی بات مان کر حلف نہیں لینا چاہئے تھا۔
شیرا کوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ موسم بھی خراب ہو تو یہ لوگ کہتے ہیں پچھلی حکومت کرکے گئی ہے، عمران خان کی سوچ بھی چھوٹی ہے اور کردار بھی چھوٹا ہے، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ انڈے سے شروع ہو کر کٹے پر ختم ہوتی ہے، ڈھائی سال بعد پاکستانیوں کی بس ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ کووڈ 18 سے قوم کی جان چھڑانی ہے،ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کررہے، سعد رفیق کے کیس میں سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا وہ تاریخی ہے، نیب کیوں بی آر ٹی کا کیس نہیں لیتا؟۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ درختوں کا کیس اب عدالت میں چل رہا ہے نیب اس کا نوٹس کیوں نہیں لیتی؟ انھوں نے 55 روپے والی چینی 110 روپے کلو کردی، یہ پیسا کس نے کھایا؟ ذخیرہ اندوزی کرنے والے ان کے اندر ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ 2018 کے انتخابی نتائج کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے سے منع کیا تھا۔