بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے، پاکستان

Dec 04, 2020 | 21:21:PM
بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے، پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر گمراہ کن دعوﺅں کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال کے باز آجائے،بھارت آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق عملی اقدامات اٹھائے۔
 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اپنی قانونی قونصل پر معاملہ ڈال کرقانونی کاروائی سے فرار چاہتا ہے، آئی سی جے کی فیصلے کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن سے ملاقات اور وکیل کے تقرر  کی  پیش کش کی تھی، سفارتی رابطوں کے دوران ہندوستانی ہائی کمیشن نے خود ہی کسی وکیل کوہدایت دینے سے انکارکیا۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان نے ریاستی وکیل تقرر کرکے کارروائی شروع کی ،دوران سماعت اٹارنی جنرل نے زیرحراست ہندوستانی شہری محمد اسماعیل کا معاملہ بھی پیش کیا،ترجمان کاکہنا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے ،قیدی اسماعیل کے معاملے کا حوالہ اس مقصد کیلئے تھاکہ ہندوستانی اپوزیشن کے تضادکو ظاہرکیا جاسکے،ترجمان نے مزید کہاکہ پاکستان پہلے ہی دو دفعہ قونصل رسائی فراہم کرچکا ہے، تیسری قونصل رسائی کی پیشکش ابھی باقی ہے۔