فرانس جلد صدر میکرون سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا، طیب اردوان

Dec 04, 2020 | 21:31:PM
فرانس جلد صدر میکرون سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا، طیب اردوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس جلد صدر ایمانوئیل میکرون جیسے بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔ 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ فرانس ایک مشکل اور دشوار دور سے گزر رہا ہے اور صدر میکرون اپنے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ فرانس جلد اس بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔طیب اردوان نے مزید کہا کہ صدر میکرون اپنے بیانات اور طرز عمل سے دنیا بھر میں فرانس کےلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور فرانسیسی عوام یہ حقیقت جان چکی ہے اس لئے فرانسیسی صدر کا مستقبل زیادہ روشن نہیں رہا۔
اس موقع پر ویکسین سے متعلق سوال پر ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے علاوہ روس سے بھی ویکسین کی خریداری کی بات چیت جاری ہے اور وہ خود بھی ویکسین لگوائیں  گےتاکہ عوام کو ویکسین کے استعمال میں ہچکچاہٹ کا سامنا نہ ہو۔
یاد رہے قبل ازیں صدر طیب اردوان اسلام مخالف بیان دینے پر فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا آغاز پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر شروع ہوا تھا۔