(24 نیوز)تنخواہ روکنے پر کورونا سے متاثرہ کے ایم سی ملازم نے افسر سے انوکھا انتقام لے لیا،ملازم شہزادنے ڈائریکٹرایچ آر ایم جمیل فاروقی کوگلے لگالیا، گال پربوسہ بھی دیا، معلوم پڑنے پر سب کی دوڑیں لگ گئیں۔
سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کا کہنا ہے کہ شہزاد انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات ہے، اسے 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا،ایچ آر ایم رپورٹ نہ کرنے پر تنخواہ روک لی گئی،جمیل فاروقی کا مزید کہنا تھاکہ شہزاد انور نے بہانے سے دفتر میں گھس کر اس کے قریب آنے کی کوشش کی، جس پر قانونی کارروائی کرینگے۔
تنخواہ روکنے پر کورونا سےمتاثرہ ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام
Dec 04, 2020 | 22:37:PM