صدارتی ریفرنس،جسٹس فائز عیسیٰ نے نظرثانی درخواست دائر کردی

Dec 04, 2020 | 22:50:PM

(24نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسی نے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس مقبول باقر،جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس یحییٰ آفریدی کو لارجر بنچ کا حصہ بنایا جائے، 19جون کے فیصلے کا پیراگراف 2 تا11 پرنظرثانی کرکے واپس لیاجائے،درخواست کی سماعت ٹی وی پرلائیو نشرکرنے کا حکم دیاجائے۔ درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ سرکاری عہدےداروں نے میرے اور اہلخانہ کےخلاف پروپیگنڈہ مہم چلائی،عدلیہ کی آزادی ایگزیکٹو کے ہاتھ میں دینا آئین کےخلاف ہے،19جون کے فیصلے سے عدلیہ کی آزادی کو ایگزیکٹو کے ہاتھ میں دے دیا گیا،ایف بی آر رپورٹ بھی ریفرنس کی مانندگمراہ کن پروپیگنڈا کیلئے لیک کی گئی،ایف بی آر کی رپورٹ نہ مجھے نہ اہلیہ کوفراہم کی گئی۔

مزیدخبریں