ن لیگ کو جلسے سے پہلے سرپرائز دیں گے، فردوس عاشق

Dec 04, 2020 | 23:47:PM

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیش کو تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان کا لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو جلسے سے پہلے ہم سرپرائز دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دھمکیوں سے حکومت ٹس سے مس نہیں ہونے والی، حکومت کو گھر بھیجنے کا آئینی طریقہ موجود ہے اور اسے استعمال کریں، کاغذ کے ایک ٹکڑے پر تحریک عدم اعتماد لکھ کر اسپیکر کو دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، اپوزیشن کے خلاف ہماری پرفارمنس بولے گی۔مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ منہ میں سونے کا چمچ لیکر پیدا ہونے والی خواتین کو عورت کے مسائل کا پتہ ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن جا کر ہسپتال نہیں گئے، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا ہمارا ہدف نہیں ہے، حکومت کسی کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے فریق نہیں بنتی، مریم نواز کا ضمانت پر رہا ہو کر سیاست کرنا قانون کے منہ پر طمانچہ ہے۔
یادرہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کے تحت 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے اور اس جلسے کی میزبان پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے۔

مزیدخبریں