(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں اومی کرون کےزیادہ تر کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں دیکھے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے۔ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومی کرون پر موجودہ ویکسین کا اثر نہیں ہوتا، اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونے کا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون وائرس کے کیسز سامنے آنے والے ملکوں کی فہرست میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لاطینی امریکا کے ملک میکسیکو کے نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا خطرہ،انٹری بند،ہنگامی فیصلہ ہو گیا
رپورٹس کے مطابق اومی کرون کے امریکا میں 5 سے زیادہ اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کے اسپتال میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 افراد کو گزشتہ روز اور چار افراد کو آج اسپتال میں داخل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کیلئے تمام ممالک تیار رہیں۔۔۔عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کردیا