کترینہ کیف کی کلینک کے باہر تصویر۔۔ کیا شادی سے پہلے کچھ ہونیوالا ۔۔؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی کافی عرصے سے میڈیا میں خوب دھوم مچی ہوئی ہے۔ حالانکہ ابھی تک دونوں اداکاراؤں کی طرف سے شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔ دونوں نے ہی اب تک شادی کی خبروں پر خاموشی ہی اختیار کر رکھی ہے۔ اس درمیان کترینہ کیف کو ممبئی کے ایک کلینک کے باہر اسپاٹ کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی یہ تصاویر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد صارفین طرح طرح کے سوال کر رہے ہیں۔
بھارتی نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کو کترینہ کیف کا اس طرح سے اچانک کلینک پہنچنا سمجھ نہیں آرہا ہے۔ کترینہ کیف کی یہ تصاویر مشہور فوٹو گرافر ورل بھیانی نے شیئر کیا ہے، جس میں وہ بلیک ٹی شرٹ اور پنک کلر کے ٹائٹس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بلیک ماسک بھی لگا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نو انٹری۔۔۔بھاگ جاؤ اسرائیلی کھلاڑیو تم ویزہ کے حق دار نہیں
رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف ایک کلینک سے باہر نکلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس دوران کترینہ کیف نے میڈیا کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا، لیکن بغیر پوز دیئے ہی وہ گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئیں۔ کترینہ کیف ان تصاویر میں نو میک لُک میں نظر آرہی ہیں۔ ان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے صارف طرح طرح کے سوال بھی کر رہے ہیں۔ایک صارف نے کترینہ کیف کی یہ تصاویر دیکھ کر یہ سوال بھی پوچھ لیا کہ کیا وہ شادی سے پہلے ’حاملہ‘ ہوگئی ہیں۔ اسی لئے کلینک پہنچی ہیں۔ وہیں ایک صارف نے پوچھا- ’شادی ہو بھی رہی ہے یا نہیں‘۔ دوسرے نے کہا- ’بہت برا ہوا ... مجھے نہیں لگتا کہ شادی ہو بھی رہی ہے‘۔ ایک اور نے کہا- ’یہ ابھی تک ممبئی میں کیسے ہے‘۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیلبرٹی جوڑا سوائی مادھو پور کے سکس سینسیز فورٹ برواڑہ میں شاہی انداز میں شادی کرنے جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے لئے سوائی مادھو پور کے ضلع افسر نے جمعہ کو ایک میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ میں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے دوران لا اینڈ آرڈر اور بھیڑ کو کنٹرول کرنے سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم سا ہے تو سامنے آئے۔۔۔بابا جی کی ویڈیو وائرل