امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کےملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے مقامی سٹاف کی تنخواہوں میں تاخیر ہونے لگی ،سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے رقوم ملنے میں تاخیر اور بجٹ مسائل کے سبب اسٹاف کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اور اس نے اپنے کچھ ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی ہے تاہم پاکستانی سفیر کی کوششوں سے معاملات قابو میں ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کے کم از کم 5 مقامی ملازمین کو رواں برس اگست سے تنخواہوں میں تاخیر یا عدم ادائیگی کا سامنا ہے۔ ان میں سے ایک ملازم جو کہ گزشتہ دس برس سے سفارت خانے میں کام کررہا تھا، اس نے ستمبر میں استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون سے تعلق کی سزا، آرچ بشپ کو مستعفی ہونا پڑ گیا
واضح رہےان ملازمین کو سفارت خانے نے سالانہ کانٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا تھا اور ان کی تنخواہیں 2000 ڈالرز سے 2500 ڈالرز ماہانہ ہے۔ مقامی طور پر بھرتی کیے گئے ملازمین چاہے مستقل ہوں یا کانٹریکٹ پر، انہیں دفتر خارجہ کے دیگر ملازمین کی طرح دیگر مراعات بشمول میڈیکل وغیرہ کی سہولت حاصل نہیں ہوتی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ملازمین کو پاکستان کمیونٹی ویلفیئر فنڈ (پی سی ڈبلیو) سے تنخواہیں دی جاتی ہیں جو کہ مقامی خدمات کی فیس سے حاصل کیے جاتے ہیں۔گزشتہ برس کوروناوائرس کی وجہ سے پی سی ڈبلیو فنڈ وینٹیلیٹرز اور دیگر طبی آلات کی خریداری کی وجہ سے ختم ہوگیا۔ جب کہ سفارت خانہ ان فنڈز کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سفارت خانے نے دیگر اکائونٹس ہیڈ سے ادھار لے کر مقامی سطح پر بھرتی کیے گئے ملازمین کو تنخواہیں ادا کیں۔ دوسری اہم وجہ یہ تھی کہ اسلام آباد نے اپنی ویزا سروسز کو ڈیجیٹل کر دیا ہے، جسے اب نادرا کے اشتراک سے دیکھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاہدہ ۔حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے سکتی