(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے نہیں تو اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں، اگر ان ٹائم بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھر یہ پھٹیں گے ہی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے معاہدہ ۔حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے سکتی
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے جب تک اگلا واقعہ نہ ہو۔انہوں نے کہا یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کی فیکٹری میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن منیجر کو توہین رسالت کے الزام میں بے دردی سے قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر سخت ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاملے کی خود نگرانی کر رہا ہوں، جو بھی قصور وار ہوا اسے سخت سزا دلوائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سورج گرہن آج ہوگا