چور کو چوری مہنگی پڑگئی ۔۔جاتے جاتے روشندان میں پھنس گیا۔تصاویر وائرل

Dec 04, 2021 | 11:34:AM

(24نیوز)لاہور کے علاقے لالہ زار  میں چور چوری کوشش میں روشندان میں پھنس گیا۔

تفصیلات کے مطابق   لالہ زار  میں ٹمبر مارکیٹ تھانہ کی حدود میں علی رضا نامی چور چوری کی نیت سے  جوتے بنانے والی فیکٹری میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا،داخلے کی کوشش کے دوران چور روشندان کے سرئیے میں پھنس گیا،کوشش کے باوجود جب چور نہ نکلنے میں کامیاب نہ ہوا تو شور مچا دیا.

چور کا شور سن کر اہل علاقہ  جمع ہوگئے اور پولیس کو بلا لیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں:سردیوں کی بارش کب ہو گی؟ سموگ کب  چھٹے گی۔محکمہ موسمیات کی بڑی  پیشگوئی

 

مزیدخبریں