خطرناک طوفان کی آمد ۔۔سکولوں کو بند کرنیکا حکم..امتحانی شیڈول تبدیل

Dec 04, 2021 | 11:57:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں متوق جواد  طوفان (Jawad Cyclone)  کے پیش نظر ریاست اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں ریسکیو آپریشن کے انتظامات سخت کر دیئے گئے  ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس  نے 64 ٹیموں کو تیار کر رکھا ہے۔ جواد طوفان کی وجہ سے اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں 4 دسمبر کو امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یہ امتحانات 5 دسمبر کو ہوں گے۔ اس کے علاوہ ریلوے نے اپنی 107 ٹرینیں کینسل کر دی ہیں۔ 
بھارت کے نجی ٹی وی کے مطابق اڑیسہ حکومت نے ریاست کے 30 میں سے 19 اضلاع میں سکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ گجپتی، گنجم، پوری، جگت سنگھ پور، کٹک، کیندرپارا اضلاع کے  لوگوں کو خطرناک مقامات سے نکال کر محفوظ مقامات پر لے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، اڑیسہ کے خصوصی ریلیف کمشنر پی کے جینا نے بتایا ہے کہ  محکمہ موسمیات کی معلومات کے مطابق جواد طوفان  اتوار کو پورے ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس دوران 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی کلینک کے باہر تصویر۔۔ کیا شادی سے پہلے کچھ ہونیوالا ۔۔؟؟

این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل  کا کہنا ہے 46 ٹیمیں حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں، جب کہ 18 ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم تقریباً 30 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ این ڈی آر ایف کی کل 46 ٹیمیں اڑیسہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش بھیجی گئی ہیں۔ طوفان کے پیش نظر آندھرا پردیش حکومت نے تین شمالی ساحلی اضلاع کے حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہی گیروں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 3 سے 5 دسمبر کے درمیان مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال میں نہ جائیں۔ سریکاکولم، وجے نگرم اور وشاکھاپٹنم اضلاع میں آج کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہائی الرٹ۔۔کرونا کی نئی شکل اومی کرون کے 2 مریض سامنے آ گئے

مزیدخبریں