سیالکوٹ افسوسناک واقعہ۔سری لنکن منیجر کی پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹ مارٹم میں سری لنکن شہری پریانتھا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا، آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئیں۔پولیس کی جانب سے شہری کی افسوس ناک ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور آپریشن رات سے جاری ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رات 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے، واقعے کے مرکزی ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا گیا،مزید 110 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، 900 افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ: اشتعال دلانے والا دوسرا ملزم طلحہ بھی گرفتار
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیرِ حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے، تفتیش سے دیگر ملزمان کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہے۔پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے۔ادھر وزارتِ داخلہ پنجاب نے اس واقعے کے حوالے سے سری لنکن سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے۔ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری کی میت آج خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد بھجوائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکڑوں مشتعل افراد نے سری لنکن شہری پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر ڈنڈے برسائے، اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اس کی لاش کی بے حرمتی کی، گھسیٹا اور آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ کا اصل مجرم کون؟آگ کیوں لگائی؟سنسنی خیز انکشافات