سیالکوٹ۔۔ فیکٹری منیجر کا قتل۔۔۔سری لنکن وزیر اعظم نے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان سری لنکن شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف فراہم کریں گے۔
سری لنکا کے وزیراعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
Shocking to see the brutal and fatal attack on Priyantha Diyawadana by extremist mobs in #Pakistan. My heart goes out to his wife and family. #SriLanka and her people are confident that PM @ImranKhanPTI will keep to his commitment to bring all those involved to justice.
— Mahinda Rajapaksa (@PresRajapaksa) December 4, 2021
سری لنکن وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف قائم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ افسوسناک واقعہ۔سری لنکن منیجر کی پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی